آمدن سے زائد اثاثے جات انکوائری : عثمان بزدار کو پیش ہونے کیلئے ایک بار پھر آخری موقع
لاہور : عثمان بزدار کو ایک بار پھر آخری موقع مل گیا، عدالت نے 25 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج سجاد احمد شیخ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
عثمان بزدار آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکلاء نے درخواست دائر کی کہ سابق وزیر اعلیٰ کو سینے میں درد کی شکایت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی جی خان کی عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منسوخ کردی
نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، جس پر معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر عثمان بزدار نے نیب سے تعاون نہ کیا تو ریلیف نہیں ملے گا۔
احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ آخری موقع دے رہا ہوں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








