عمران خان کا ساتھ نہیں دے سکتے، جلیل شرقپوری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
شیخوپورہ: رہنما پی ٹی آئی جلیل شرقپوری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر بہت افسوس ہوا، پاک فوج کے ساتھ محاذ کھڑا کرنا سراسر زیادتی ہے، پاک فوج کو بدنام کریں گے تو ملک کو کیسے آگے لے کر چلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نہ ہی پارٹی کا ساتھ دے سکتے ہیں، ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن کا تحفظ عزیز ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








