جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سانحہ نو پانچ، اہم آئینی و قانونی امور پر مشاورت، امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : وزیر اعظم

23 مئی, 2023 13:16

اسلام آباد : شہباز شریف سے اہم آئینی و قانونی امور اور سانحہ نو پانچ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم نے کہا امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی اہم وفاقی وزرا اور آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم کو اہم قانونی، آئینی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر قانون، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اہم شخصیات نے مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ فساد کو سیاست کہتے ہیں تو قوم کو اسے دفن کرنا ہوگا: حمزہ شہباز

وزیر قانون نے اہم آئینی و قانونی امور پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا۔ 25 مئی کو’’یوم تکریم شہداء پاکستان“ منانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

حکومتی مشاورت کے مطابق جو بھی قانون کو ہاتھ لینے کی کوشش کرے گا، وہ قانون کی گرفت میں آئے گا۔ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داران کسی رعایت کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔