توہین الیکشن کمیشن کیس : فواد چوہدری ذاتی حیثیت میں 6 جون کو طلب
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کو 6 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے کی۔ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے پیش ہوکر جواب جمع کرا دیا۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے اختیارات کے حوالے سے بھی اعتراض جمع کرائے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فواد چوہدری خود کہاں ہیں؟ فواد چوہدری لاہور میں ہیں، آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پہلے حاضری کا معاملہ واضح کریں۔ وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری لاہور میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ
ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ دوسرے کیس میں بھی استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کی 6 سماعتیں ہوچکی ہیں۔ فواد چوہدری صرف ایک سماعت پر پیش ہوئے۔ فواد چوہدری خود ہیش ہوں گے، تب دلائل سنیں گے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ توہین عدالت آرڈیننس کے تحت شوکاز کے بعد کارروائی ہوسکتی ہے۔ تو آج شوکاز نوٹس جاری کردیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن جواب کا جائزہ لیکر شوکاز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ کرے۔ اگر کمیشن جواب سے مطمئن ہو تو شوکاز نوٹس جاری نہ کرے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے اور دلائل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی گئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








