الیکشن کمیشن کا عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ
اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدم پیشی پر اگلی سماعت پر کیس کو بھی نمٹا دیں گے، کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کردی گئی۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نیب اور احتساب عدالتوں میں ضمانتوں کیلئے پیش ہو رہے ہیں۔ ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی سے آج پیش ہو رہے ہیں۔ عمران خان کل عدالت میں پیش ہو کر آج یہاں آ جاتے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ آپ بھی پہلے جج رہے ہیں، عدالتوں کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔ آج اعتراضات پر سماعت ہوسکتی تھی، لیکن انور منصور سپریم کورٹ میں ہیں۔ گزشتہ سماعت کا حکم نامہ ہمیں آج تک نہیں ملا۔ حکم نامہ پڑھے بغیر کیس کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی لونڈی بنی ہوئی ہے: حافظ نعیم الرحمان
ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آج عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، عدم پیشی پر آپ کو پتا ہے کیا ہوگا۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان دو ٹکڑوں میں بیک وقت عدالت اور کمیشن میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عمران خان کیخلاف 150 مقدمات ہیں کہاں کہاں پیش ہوسکتے ہیں۔ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ سماعت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدم پیشی پر اگلی سماعت پر کیس کو بھی نمٹا دیں گے۔ کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کردی گئی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








