جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا، فیاض چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

23 مئی, 2023 18:52

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر پاکستان کے عوام دکھی ہیں، 9 مئی کے واقعات میں دکھی ہونے والوں میں ایک میں بھی ہوں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، فوج کے ساتھ محبت میرے خاندان میں رچی بسی ہوئی ہے، سیاست عدم تشدد کے ساتھ ہمیں کرنی چاہیے، سیاست میں انتشار یا انتہا پسندی ہمیں نہیں لانا چاہیے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا، پاکستان کی خدمت اور ملک کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا، میرےعلاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا، اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا، زمان پارک میں داخلہ بند تھا، میں نے پیغام بھیجا تھا کہ پی ڈی ایم کیخلاف جدوجہد کریں، اس پیغام کے بعد مجھے کور کمیٹی سے نکال دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتایا کہ موجودہ حکمرانوں کو ہدف تنقید بنائیں، عمران خان کو کہا ریاست اور اداروں سے ٹکرانے کی پالیسی چھوڑیں، کل میری ضمانت ہوئی تو فیملی سے پوچھا عمران خان نے میرا پوچھا، بیگم صفدر کی خواہش پر رانا ثنا کی پولیس نے میرے گھر کو تباہ کردیا، فیملی سے پوچھا کہ کیا عمران خان نے میرے متعلق کوئی ٹوئٹ کی، میری فیملی کے 4 لوگ گرفتار ہیں اور 4 گھر تباہ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شیریں مزاری، فلک ناز یاد آئی لیکن فیاض چوہان یاد نہ آیا، عثمان ڈار سے زیادہ نقصان میرے گھر کا ہوا عمران خان کو میں یاد نہ آیا، عمران خان سے گزشتہ 3،4 ماہ سے ملاقات کیلئے وقت مانگ رہا تھا، نقصان یہ ہوا ہم پر کاٹا لگ گیا، کچھ لوگوں کو مقبول بنادیا گیا، مراد سعید، علی امین، عالیہ حمزہ، شیریں مزاری جیسے لوگ مقبول ہوگئے، ہمیں زوم میٹنگ میں بلایا جاتا تھا لیکن بنی گالہ یا زمان پارک نہیں بلایا جاتا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔