سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
خانیوال: سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق نیازی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
عبدالرزا ق نیازی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے دشمن کو خوش ہونے کا موقع دیا، شہداء کی تصاویر جلا کر ہم نے دنیا کو کیا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صوبائی وزیر پنجاب سید سعید الحسن شاہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ٹکٹ واپس کرتا ہوں، فوج کیساتھ کھڑا ہوں، پاک فوج کی وجہ سے دہشت گردی خطے سے ختم ہوئی، فوج کی وجہ سے دشمن پاکستان کو ناکام کرنے کی جرات نہیں کرتا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








