25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 25 مئی کی تعطیل کا سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی تھی کہ یوم تکریم شہدا پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا 25 مئی کو یوم تکریم شہداء پاکستان منانے کا اعلان
خیال رہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منایا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








