ایم پی اے بلال غفار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے بلال غفار نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
بلال غفار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، یادگار شہدا، فوجی تنصیبات پر حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اداروں کو نقصان پہنچایا جائے، پاک فوج نے ملک کی بہت خدمت کی اور بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا، فیاض چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہوں گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








