شیریں مزاری کی گرفتاری، توہین عدالت کیس : آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری
اسلام آباد : درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں فریق بنایا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست میں آئی جی اسلام آباد کو فریق بنانے کی متفرق درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : سیف اللہ خان نیازی کی گرفتاری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا
عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








