کراچی میں پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے والا ملزم 6 ماہ بعد سوئیڈن سے گرفتار
کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔ کانسٹیبل عبدالرحمان کا قاتل خرم نثار 6 ماہ بعد سوئیڈن سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کراچی میں گزشتہ سال پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونے والے ملزم کو سوئیڈن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرکے دس سے پندرہ دن میں سوئیڈن سے کراچی منتقل کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء ارباب جہانداد کو گرفتار کرلیا
سویڈن سے آنے والی معلومات کے مطابق ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران حکام کو بتایا کہ اس نے اپنے دفاع میں گولی چلائی۔ چونکہ پاکستان میں سزائے موت ہے، جس پر عمل بھی ہوتا ہے، اس لیے اس شخص کو حوالے کرنے پر غور نہیں کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو اس لیے حراست میں لیا گیا تھا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ قتل کی تفتیش کے دوران وہ سویڈن سے فرار ہو کر تفتیش کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ ملزم نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








