جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سانحہ نو پانچ : خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز

23 مئی, 2023 11:14

پشاور : خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے احتجاج میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز کرلیا گیا ہے۔

احتجاج میں سرکاری اداروں کے ملوث ملزمان کو اگلے ہفتے محکموں میں طلب کرلیا گیا ہے۔ مختلف سرکاری محکموں میں ساڑھے چار سو ملازمین کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں تباہی کرنے والے بیشتر شرپسندوں کی شناخت، کارروائی کا آغاز

ذرائع کے مطابق ملوث سرکاری ملازمین کو آئندہ ہفتے بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔ ملازمین کے خلاف شواہد ملنے کی صورت میں انضباطی رولز 2011ء کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔