آج جو کچھ ہورہا ہے سیاستدانوں کے ساتھ یہ جبر ہے: اعتزاز احسن
اسلام آباد: اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آج جو کچھ ہورہا ہے سیاستدانوں کے ساتھ یہ جبر ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ جبر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
ماہر قانون اعتزاز احسن کا جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیریں مزاری ایک دانشور خاتون ہیں، شیریں مزاری کے ساتھ بہت غلط ہوا ہے، آج جو کچھ ہورہا ہے سیاستدانوں کے ساتھ یہ جبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ جبر برداشت نہیں کیا جاسکتا، جو کچھ بھی ہورہا ہے اس پر بہت دکھی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی حالت پر دکھی ہوں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








