جب میں قاتل کو قاتل اور قصائی کو قصائی کہتا ہوں تو رونا شروع کردیتے ہیں: وزیرخارجہ
باغ: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب میں قاتل کو قاتل اور قصائی کو قصائی کہتا ہوں تو رونا شروع کردیتے ہیں، اگر کوئی خطے کی ترقی میں رکاوٹ ہے تو وہ مودی حکومت ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنما کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں، مودی کشمیر میں ڈرامہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے، جب ملک سے باہر جاتا ہوں تو آپ سب کی نمائندگی کرتا ہوں، آج آپ سب نے مودی کے جی 20 کانفرنس کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم پاکستان میں موجود ہوں تو سیاسی جماعتوں سے اختلاف ہوسکتا ہے، ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا میں اس وزارت کو سنبھال رہا ہوں، ہم تین نسلوں سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم دہشت گردوں کی نہیں شہیدوں کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم شہداء کے وارث ہیں اور یہ شہداء کی سرزمین ہے، یو این کی قراردادوں سے دنیا تسلیم کرچکی ہے کشمیر متنازعہ علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں قاتل کو قاتل اور قصائی کو قصائی کہتا ہوں تو رونا شروع کردیتے ہیں، ہمارا کشمیر کے ساتھ تعلق نسلوں پرانا ہے، دہشت گرد کوئی اور ہے ہم امن پسند لوگ ہیں، ہم اپنا مؤقف دنیا کے سامنے رکھتے رہیں گے، جب ہم انہیں جواب دیتے ہیں تو وہ مشکل میں آجاتے ہیں، بھارت کے سامنے کئی وزیرخارجہ آئے مگر انہیں ایسا جواب کسی نے نہیں دیا، انہیں عادت پڑچکی ہے کہ کوئی جواب نہیں دے سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جی 20 میں اپنی نشست کا غلط استعمال کررہا ہے: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا تسلی کرچکی کشمیر عالمی مسئلہ ہے، دہشتگرد وہ ہیں جو سمجھوتا ایکسپریس پر دہشت گردی کرتے ہیں، ایس سی او کے فورم سے پاکستان کا مؤقف بھارت کے سامنے رکھا، دہشت گرد وہ ہیں جو گجرات میں دہشت گردی پھیلاتے ہیں، دہشت گرد تنظیموں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا حرام کردیا ہے، اگر کوئی خطے کی ترقی میں رکاوٹ ہے تو وہ مودی حکومت ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام طاقت سے نہیں، اپنا حق جمہوری انداز میں حاصل کریں گے، بھارت اتنی بڑی جمہوریت ہے تو کشمیر کے عوام سے کیوں ڈرتا ہے، کشمیر میں سیاحت بڑھانی ہے تو بھارت پہلے وہاں رائے شماری کرائے، رائے شماری ہوئی تو کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








