سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے خفیہ فورس تیار
گھوٹکی : تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں 64 کلومیٹر کے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا جائے گا، خفیہ فورس کسی بھی موقع پر سب کے سامنے موجود نہیں ہوگی۔
کراچی سے 16 رکنی صحافیوں کی ٹیم سکھر سے گھوٹکی پہنچ گئی، جہاں ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے بریفنگ دی اور بتایا کہ خفیہ فورس کے بارے میں صرف آئی جی سندھ یا میں مجھے پتہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہی دو مغویوں کو بازیاب کرایا ہے۔ مغویوں میں ایک ڈاکٹر بھی تھا۔ لوگ مختلف لالچ کا شکار ہو کر ٹریپ ہو جاتے ہیں۔ کچھ سالوں میں ڈاکوؤں نے بنکرز بنا لیے ہیں۔ پولیس کو اس وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں پولیس ایک اور کامیابی، کچہ مورو پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو سلطوشر سو سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ڈاکوؤں کو منشیات کی سہولیات بھی میسر ہیں۔ گھوٹکی کا کچا 64 کلومیٹر پر محیط ہے۔ ایک ہزار پولیس اہلکار گھوٹکی کچے میں تعینات کیے ہیں۔ کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لئے اسنائپرز تیار کیے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ آئی جی سندھ کے احکامات پر چوکیوں کی تعمیر جاری ہے۔ ہر چوکی پر آٹھ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ماضی میں پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو اطلاعات مل جاتی تھی۔ ایسے پولیس اہلکاروں کو برطرف یا دیگر سنگین سزا دے دی گئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








