جمعرات، 4-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سابق رکن صوبائی اسمبلی سلیم لابر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

24 مئی, 2023 14:58

ملتان : سلیم لابر نے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی پی 212 شجاع آباد کے ٹکٹ ہولڈر سلیم لابر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں ان آج تک سیاست کا سفر انتہائی شرافت کا سفر کیا تھا۔ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : پی ٹی آئی احتجاج، مزید 142 افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ اور ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں 9 مئی کو کنٹونمٹ ملتان میں کارکنوں کو سنبھالنے گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے 9 مئی کو پر امن احتجاج کی ہدایت کی تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔