حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور
اسلام آباد : وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مکمل منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے۔ اب تک بہت سے شواہد مل رہے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات بے ساختہ نہیں باقاعدہ پلان کے تحت ہوئے۔ حملہ آوروں نے مکمل منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جو گھناؤنے عزائم تھے، وہ بھارت کے ہوسکتے ہیں، کسی پاکستانی کے نہیں۔ ریڈیو پاکستان کے علاوہ کسی سویلین عمارات پر حملہ نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ریاستی اساس پر حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق رکن صوبائی اسمبلی سلیم لابر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی بہت واقعات ہوئے۔ مگر کسی جماعت نے دفاعی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔ کون سا جرم ہے جو 9 مئی کو سرزد نہیں ہوا۔ گوجرانوالہ میں 4 لوگ مرے، آئی ایس آئی دفتر پر حملہ ہوا۔ کرنل شیر خان ہماری عظمت کا نشان ہے، ان کی قربانیاں زائل کرنے کی کوشش کی گئی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے اپنے لوگ پارٹی چھوڑ کر کہہ رہے ہیں یہ سب پلاننگ کے تحت ہوا۔ جو عمران خان نے کیا اس پر بھارت نے جشن تو منانا تھا۔ عمران خان نے کل انٹرویو دیا کہ بار بار کہہ رہا ہوں فوج بات کرے۔ انہوں نے فوج کو اپنا دشمن تصور کرلیا ہے۔ اس شخص نے فوج کو اپنا فریق بنالیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف، بھٹو یا بینظیر کیساتھ جو ہوا کسی نے ایسا سوچا بھی نہیں۔ سب کو ان کرداروں کا پتا ہے مگر کسی نے سوچا بھی نہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








