یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان : ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے : ونگ کمانڈر حسن صدیقی
اسلام آباد : بھارتی فضائیہ کو لوہے کے چنے چبوانے والے پاکستانی شیر دل پائلٹ نے حسن صدیقی نے یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان سے متعلق خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے کہا کہ پاکستان صرف خطہ ارض نہیں بلکہ ایک نظریے اورعزم کا نام ہے۔ اس نظریہ کی بقاء کیلئے افواج پاکستان نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا ایک اور مِگ 21 لڑاکا گر کر تباہ، تین خواتین ہلاک، پائلٹ محفوظ
انہوں نے کہا کہ ہم وہ زندہ قوم ہیں، جو اپنے شہیدوں کا قرض اتارنے کیلئے خود کو ہمیشہ تیار رکھتے ہیں۔ پاکستان کے دشمنوں کیلئے پیغام ہے کہ ملکی وقار اور نظریہ پاکستان پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ 25 مئی کو ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان منایا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








