بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سندھ میں میئر الیکشن 15 جون تک متوقع، تقریب حلف برداری 19 جون تک ہونے کا امکان

24 مئی, 2023 15:57

کراچی : میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے سندھ حکومت کا مطالبہ منظور کرلیا گیا، نیا میئر کے جون میں ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔

میئر الیکشن 15 جون تک متوقع ہے، جبکہ تقریب حلف برداری 19 جون تک ہونے کا امکان ہے۔ سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز میں آئندہ مالی سال کا بجٹ منتخب نمائندے پیش و منظور کریں گے۔ سندھ میں 5 میونسپل کارپوریشن ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن میں میئر کا انتخاب ہوگا۔

22 ڈسڑکٹ کونسلز 36 میونسپل کمیٹیز میں چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔ میئر ڈپٹی میئر چیئرمین وائس چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی دس جون تک جمع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات 30 مئی سے لینے کا فیصلہ

کراچی کے 25 ٹاؤن چیئرمین، وائس چیئرمین کا بھی انتخاب ہوگا۔ سندھ کی 143 ٹاؤن کمیٹیز اور20 ٹاؤنز میں بھی چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔ میئر، چیئرمین الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسران کے نام فائنل کر لیئے گئے۔ سفارشات ارسال ہوگئیں۔

میئر کراچی کےلیے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ریٹرننگ افسر کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ میئر سکھر کے انتخاب کے لیے ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ افسر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے میئر الیکشن شیڈول ریٹرننگ افسران کے نام جاری کرے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔