بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

جو عمران خان کو ریڈ لائن سمجھتے تھے، اب وہ انہیں بدنما داغ سمجھتے ہیں : شرجیل میمن

24 مئی, 2023 15:23

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان بیرون ممالک سے مدد مانگ رہا ہے، وہ سوشل میڈیا کا دہشت گرد تھا، لوگ انہیں بدنما داغ سمجھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہم غلطی نہیں کرسکتے ۔ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر بہترین سفارتکاری کی۔ عمران خان نے نوجوان نسل کو گالم گلوچ کا کلچر دیا۔ خان صاحب آپ اس وقت خود کو آئینے میں نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے کہ آپ صرف اپنی ذات اور فیملی تک محدود ہو۔ جبری شمولیتیں تھیں، آپ سمجھے کہ واقعی لیڈر بن گئے۔ آپ کی کرپشن کی داستانیں کھل رہی ہیں۔ آپ کو تو ایڈوانس میں سہولتیں اور ریلیف مل رہا ہے۔ عمران خان ملک و قوم کیلئے بدنما داغ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ 9 مئی واقعے میں ملوث تھے، انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عمران خان بیرون ممالک سے مدد مانگ رہا ہے۔ عمران خان سوشل میڈیا کا دہشت گرد تھا۔ اس نے ملک کے اداروں اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو مرسیڈیز میں نے نہیں، پولیس نے دی، ایوان میں سخت گفتگو نہ کریں : چیف جسٹس

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو عمران خان کو ریڈ لائن سمجھتے تھے، اب وہ انہیں بدنما داغ سمجھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ پارلیمنٹ اور عدالت میں ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ایسے شخص ہیں، جو ایک منٹ میں پارٹی چھوڑ دیں۔ ان کا مقصد عمران خان کو ہٹا کر پارٹی کا چارج لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی جج کسی کو انکوائری کرنے سے کیسے منع کر سکتا ہے۔ پنجاب میں ایک جج کے داماد پی ٹی آئی کے منسٹر تھے۔ رشتے داری الگ کریں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سب کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جو ریلیف مل رہے ہیں، اس کے مقاصد سامنے آگئے ہیں۔ ثاقب نثار اور اس کا بیٹا سیاسی پارٹیوں کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔