بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

احسان الحق چوہدری اور ڈاکٹر محمد افضل کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

25 مئی, 2023 08:38

بہاولپور : پاکستان تحریک انصاف کے دو مزید کھلاڑی کپتان کو خیر باد کہہ گئے، احسان الحق چوہدری اور ڈاکٹر محمد افضل نے راہیں جدا کرلیں۔

صوبائی حلقہ پی پی 247 یزمان سے احسان الحق چوہدری اور پی پی 248 ہیڈ راجکاں سے ڈاکٹر محمد افضل نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا۔

دونوں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور چوہدری پرویز الہی کیساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے، جنہیں حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ الاٹ کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء پاکستان ہمارے ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں، وہ ہمارا فخر تھے، ہیں اور رہیں گے : پاک فوج

ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ 9 مئی کے واقع کی پرزور مذمت کرتا ہوں، آرمی ہے تو پاکستان ہے۔ پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الہی گروپ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل ووٹرز سے مشاورت کے بعد کروں گا۔ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

احسان الحق چوہدری نے بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الہی گروپ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ مستقبل کا فیصلہ ووٹرز سے مشاورت کے بعد کروں گے۔ کورکمانڈر ہاوس اور شہداء کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔