سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی
لاہور : عائشہ گلالئی نے شمولیت کا اعلان پارٹی رہنماء چوہدری شجاعت اور چوہدری محمد سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدا مناجارہا ہے۔ بہادر بیٹوں کو قربانیاں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ 2017 میں جو باتیں کہیں وہ قدرت آج ثابت کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی بہن اور بہنوئی نے غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی : عطاء تارڑ
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں نئے روشن پاکستان کیلئے گئی تھی۔ چوہدری شجاعت حسین کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا۔ 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








