بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

نواز شریف کڈنی اسپتال سوات میں غیر قانونی بھرتیاں، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

25 مئی, 2023 10:27

پشاور : نواز شریف کڈنی اسپتال منگلور سوات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے دباؤ پر غیر قانونی طور پر بھرتیاں کروائیں گئیں۔

خیبر پختونخوا میں اینٹی کرپشن نے صوبے کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی دور حکومت غیر قانونی بھرتی پر مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کوخوش آمدید کہا: نواز شریف

محکمے کے مطابق نواز شریف کڈنی اسپتال سوات میں 66 افراد کو ناجائز طور پر بھرتی کیا گیا۔ بھرتیوں میں ملوث ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتاریوں کے لیئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔

مقدمے میں سابق وزیر ڈاکٹر امجد، سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی، سابق ایم پی اے نادیہ بشیر، سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران اور سابق ایم پی اے فضل حکیم خان نامزد کیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔