بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

عمران خان کی بہن اور بہنوئی نے غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی : عطاء تارڑ

25 مئی, 2023 15:43

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ بھی بھائی کے ڈگر پر چلی رہی ہیں، علیمہ خان کو کلین چٹ دے دی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کی بہن اور بہنوئی نے لیہ میں غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی۔ 6 ارب مالیت کی زمین کی قیمت 13 کروڑ روپے ادا کی گئی۔ عمران خان اور ان کے گھر والوں نے غیر قانونی طور پر اربوں روپے کمائے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکل آیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ بھی اسی ڈگر پر چلی رہی ہیں، جس پر ان کے بھائی چل رہے ہیں۔ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ جعلی کاغذات بنا کر زمین کی ملکیت لی گئی۔ عمران خان نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر جیسے کرپٹ مافیاز کے سر پر آپ نے سب کچھ کیا۔ علیمہ خان کو کلین چٹ دے دی گئی اور پردہ ڈال دیا گیا۔ 5،5 قیراط کی انگھوٹیاں مانگی جاتی تھیں، اب سمجھ آیا۔ بتادیں کہ القادر یونیورسٹی میں کتنے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں؟

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔