بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سندھ اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو کریم بخش عرف کرو مارا گیا

25 مئی, 2023 15:14

جیکب آباد : دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ دہشتگرد ڈکیت کریم بخش عرف کرو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سندھ اور بلوچستان پولیس نے جیکب آباد کے جاگیر والے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران مٹھو شاہ گینگ کا اہم کارندہ کریم بخش عرف کرو ولد ہادی بخش گلوانی جکھرانی مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں میئر الیکشن 15 جون تک متوقع، تقریب حلف برداری 19 جون تک ہونے کا امکان

ایس ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے مطابق ہلاک ملزم ایک ماہ قبل بلوچستان پولیس کے انسپکٹر سمیت 6 اہلکاروں کے قتل میں ملوث اور دہشتگردی، قتل، پولیس مقابلے، اغواء، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں روپوش و اشتہاری تھا۔

ہلاک ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔