جناح ہاؤس حملہ کیس : سابق ایم پی اے سمیت 16 ملزمان کارروائی کیلئے فوج کے حوالے
لاہور : عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر کمانڈنگ افسر نے ملڑی ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے 16 ملزمان کی حراست مانگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : عدالت نے عالیہ حمزہ کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا
فیصلے میں لکھا گیا کہ کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3,7 اور نو کے تحت قصور وار پائے گئے۔ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے۔
فیصلے کے مطابق پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔ سپرٹینڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کمانڈر افسر کے حوالے کردے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








