کراچی : سی ٹی ڈی نے ایم کیو ایم لندن کے مفرور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا
کراچی : ایم کیو ایم لندن کے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ایک اہم کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے مفرور کورنگی سیکٹر کے سابقہ یونٹ انچارج وصی احمد خان عرف کاشف کو کورنگی کے علاقے سے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سیکٹر انچارج ریئس مما کی ہدایت پر کارروائیاں کرتا تھا۔ ملزم 2009 سے 2014 تک یونٹ 74 کا انچارج رہا۔
ملزم نے بتایا کہ سال 2010 میں سی ٹی ڈی کے اہلکار دانش پر ساتھیوں کے ساتھ قتل کرنے کے لئے فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا۔ 2012 میں جلیبی چوک کورنگی میں ایم کیو ایم حقیقی کے دو کارکنوں کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو مرسیڈیز میں نے نہیں، پولیس نے دی، ایوان میں سخت گفتگو نہ کریں : چیف جسٹس
2013 میں اے ایس آئی حاجی ندیم کو سی ایریا کورنگی، لانڈھی یونٹ 80 میں نیوی کی دیوار کے ساتھ ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنان اور کربلا گراؤنڈ لانڈھی میں ساتھیوں کے ہمراہ دو لڑکوں کو قتل کیا،۔
2013 میں پولیس اہلکار ندیم قادری کے گھر میں گھس کر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی، جس سے اہلکار شدید زخمی ہوا۔ 2014 میں ابراہیم حیدری کے علاقے میں پولیس موبائل پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ سے، جس سے دو اہلکار شہید ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے اس کے ساتھیوں کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے، جس میں مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








