پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن پارٹی جو فیصلہ کرے قبول کرینگے: گیلانی
ملتان: یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن پارٹی جو فیصلہ کرے قبول کریں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ذمے داروں کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ نظریات مضبوط نہ ہوں تو سیاسی پارٹی مضبوط نہیں ہوسکتی، ہم شہدا کی عزت و آبرو کے لیے کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کڈنی اسپتال سوات میں غیر قانونی بھرتیاں، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں آنے والوں کا فیصلہ پارٹی کرے گی، پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن پارٹی جو فیصلہ کرے قبول کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








