بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں : ترجمان دفتر خارجہ

25 مئی, 2023 15:16

اسلام آباد : ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ کئی دہائیوں سے زبردست تعلقات ہیں، کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے سرینگر میں منعقدہ جی 20 اجلاس کو مسترد کرتا ہے۔ جموں کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے۔ ایسی کانفرنس کروانا کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شرپسندوں نے شہداء کی بے حرمتی کر کے نظریہ پاکستان پر حملہ کیا : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات کے نارمل ہونے کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ پاکستان، چین، سعودی عرب، ترکی، مصر اور عمان کا اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ہر فورم پر رابطے میں ہیں۔ کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستان کے امریکا کے ساتھ کئی دہائیوں سے زبردست تعلقات ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ شاندار تعلقات ہیں۔ پاکستان کی چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔