بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پرویز الہٰی کی عبوری درخواست ضمانت خارج

25 مئی, 2023 15:13

لاہور : اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الہٰی کی کرپشن کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

پرویز الہی ٰکے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کراتے ہوئے میڈیکل رپورٹ پیش کردی، جسے سرکاری وکیل نے جعلی قرار دے دیا۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے او پی ڈی کی پرچیاں لگائی ہیں جو جعلی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ درست ہے۔ یہ کمپوٹرائز رپورٹ ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ پرویز الہٰی ٹی وی پر تو نظر آرہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ وہ پرانی فوٹیج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کڈنی اسپتال سوات میں غیر قانونی بھرتیاں، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن والوں نے جواب موصول نہیں کیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عبوری درخواست ضمانت خارج کردی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔