عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکل آیا
لاہور : پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زمان پارک میں پولیس سے جھڑپوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے رابطے میں تھے۔
پولیس کے مطابق تربیت یافتہ ملزمان پیٹرول بم بنانے اور اسلحہ استعمال کرنے میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : جو عمران خان کو ریڈ لائن سمجھتے تھے، اب وہ انہیں بدنما داغ سمجھتے ہیں : شرجیل میمن
ملزموں میں غلام حسین، امیرعبداللہ، عمیراحمد، غلام اصغر خان، جان محمد شامل ہیں۔ پولیس نے بلال خان اور محراب گل کے قبضے سے ایس ایم جیز اور گولیاں برآمد کی تھیں۔ گرفتار ملزمان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، جھڑپوں کے دوران فون پر ہدایات لیتے رہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








