پرتشدد واقعات کے بعد پشاور پولیس کا اسپیشل سیکورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ
پشاور : صوبائی دارالحکومت میں ریڈ زون سیکورٹی سرکل بنایا جائے گا، کینٹ ایریا، ریڈ زون ایریا میں اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔
سی سی پی او پشاور اشفاق انور نے بتایا کہ اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا انچارج ایس پی رینک کا افسر ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے داخلی راستوں اور اہم عمارتوں کی پروفائلنگ مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : انشورنس کمپنی کو فنڈز کی عدم ادائیگی، خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج بند
پروفائلنگ مکمل ہونے کے بعد حتمی سیکورٹی ڈرافٹ سنٹرل پولیس آفس ارسال کیا جائے گا۔ اسپیشل یونٹ کے پاس جدید ساز و سامان اور وہ آپریشن روم سے منسلک ہوں گے۔ خصوصی دستوں کو ریڈ زون میں ہجوم کے داخلے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
حکام کے مطابق خصوصی دستوں کو اسمبلی چوک، کینٹ ایریا، گلبرگ، داخلہ راستوں سمیت دیگر پوائنٹز پر تعینات کیا جائے گا۔ نو اور دس مئی پرتشدد مظاہرین ریڈ روز میں داخلے ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








