چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کیلئے رضامند
اسلام آباد : ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرض رولاوور ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز روول اوور ہوں گے۔ سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 40 کروڑ ڈالر تک کی امداد ملنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن کے 8 پاکستانی شہداء کیلئے اعزازات کا اعلان
پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔ جون میں قرضوں کی دو اہم ادائیگوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








