بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

جمال اکبر انصاری اور سیف اللہ نیازی کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

26 مئی, 2023 19:59

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی جمال اکبر انصاری اور سیف اللہ نیازی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

جمال اکبر انصاری کا کہنا تھا کہ پارٹی کے عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عمران خان سے بڑھ کر پاکستان اور فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو چیز غلط ہے اسے غلط ہی کہوں گا، پولیس میرے گھر میں بھی بہت نازیبا انداز سے داخل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے، مراد راس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

دوسری جانب سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب آرام کرنا اور فیملی کو وقت دینا ہے، اپنی صحت کو وقت دینا ہے، گزشتہ سال بہت مشکل میں گزرا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔