بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بھارتی فوج کی فائرنگ سے آزاد کشمیر کی رہائشی خاتون شہید

27 مئی, 2023 12:07

مظفر آباد : نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ تَھم سکا، آزاد کشمیر کی رہائشی خاتون کو شہید کردیا گیا۔

بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول پر آزاد کشمیر کی رہائشی خاتون سیدہ پروین فاطمہ کو دن دن دیہاڑے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

خاتون کا تعلق ہوتریڑی گاؤں سے تھا، جو ایل او سی کے قریب جڑی بوٹیاں اکھٹی کرکے بچوں کا پیٹ پالتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جیو پولیٹیکل تناظر میں بھارت کا دورہ ضروری تھا : وزیر خارجہ بلاول بھٹو

بھارتی فوج نے گولیاں مارنے کے بعد میت بھی تحویل میں لے لی تھی، جسے بعد ازاں پاکستان کے احتجاج پر آزاد کشمیر کے حکام کے حوالے کردی گئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔