بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

علی زیدی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

27 مئی, 2023 12:01

کراچی : پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے پارٹی سے کنارہ کرتے ہوئے سیاست کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہمیں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی۔ نو مئی واقعات کی میں پہلے مذمت کرچکا ہوں۔ نو مئی واقعات کی دوبارہ مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : 2018 کا تنازع ختم : سعودی عرب اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بحال

انہوں نے کہا کہ پاکستان افوج ہمارا فخر ہے۔ افواج کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں۔ نو مئی واقعہ میں ملوث سب کو کفیر کردار تک لانا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل فیصلہ تھا۔ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔ پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔