9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
لاہور : پولیس ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت راجہ ماجد حسین دھنیال کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق راجہ ماجد حسین دھنیال، پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئیر نائب صدر ہے، جو جی ایچ کیو پر حملہ سے قبل مظاہرین کو اُکستاتا رہا۔ انہوں نے ریاست مخالف شدید نعرہ بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کی بھاری نفری تاحال پرویز الہٰی کے گھر کے باہر موجود
راجہ ماجد حسین نے توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ فوجی املاک کو نقصان پہنچانے پر ان کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ راجہ ماجد کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








