آڈیو لیکس کی تحقیقات : جوڈیشل کمیشن کا مختصر حکم نامہ جاری، کارروائی ملتوی
اسلام آباد : آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی آج کی کارروائی سے متعلق ایک صفحے پر مشتمل مختصر حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔
مختصر حکمنامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز کا عدالتی حکم پڑھ کر سنایا۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کو بذریعہ سیکریٹری کل کے کیس میں فریق بنایا گیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد جوڈیشل کمیشن کی کارروائی ملتوی کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جاوید لطیف کا آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
اس سے قبل آج ہونے والی سماعت میں جوڈیشل کمیشن کے سربراہ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کمیشن بھی فریق تھا، اسے سننے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








