استور میں برفانی تودہ گرگیا : خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق
گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گرنے سے تین خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈی آئی جی دیامر، استور ڈویژن طفیل میر کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز علی الصبح شدید بارشوں کے باعث استور تحصیل شونٹر کی حدود میں برفانی تودہ گرا۔
انہوں نے کہا کہ تودہ گرنے سے کشمیر سے تعلق رکھنے والا خاندان زد میں آ یا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشوار گزار اور آبادی سے دور ہونے کے باعث جائے حادثہ تک رسائی اور فوری امداد میں دشواریوں کا سامنا ہے تاہم پولیس انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو کے امدادی ٹیمیں بھجوا دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
یہ پڑھیں : امریکا میں برفانی طوفان سے ہزاروں گھر بجلی سے محروم
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








