بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد گرفتار

27 مئی, 2023 12:06

لاہور : سی ٹی ڈی کے مطابق ان 12 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائیاں جاری ہیں۔

خفیہ معلومات کی بنیاد پر تازہ کارروائیوں میں سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہالپور اور گوجرنوالہ سے کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس کی بھاری نفری تاحال پرویز الہٰی کے گھر کے باہر موجود

دہشت گردوں کی شناحت میر احمد، حبیب الرحمان، ہارون، ضیاء، عمران، مدثر، عدیل، فاروق و دیگر کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹر، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، گولیاں اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔