بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سابق ایم این اے شوکت علی کا پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

27 مئی, 2023 14:32

پشاور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان اور کاروبار کو وقت دینا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہوتا ہوں۔

تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شوکت علی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں پارٹی سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ 9 مئی کے واقع پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں جو ہوا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ جمہوری آدمی ہوں شروع دن سے جمہوریت کی بات کی اور جمہوریت کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیئے

انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی نہیں چاہتا ہے سکیورٹی فورسز اور عوام آمنے سامنے ہوں۔ میرا پورا خاندان سکیورٹی فورسز پر قربان ہے۔ میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہوتا ہوں اور پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات کیلئے دیا گیا ٹکٹ بھی واپس کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مشورے کے بعد سیاسی لائےعمل طے کروں گا۔ اپنے خاندان اور کاروبار کو بھی وقت دینا چاہتا ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔