سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف سے منہ موڑلیا
کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نےپی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسمٰعیل نے کہا کہ میں نے بڑا سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دوں، میں پی ٹی آئی کا ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور کور کمیٹی کا رکن ہوں لیکن تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوتا ہے، پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں اور آج کے بعد کوشش کروں گا جو کچھ مجھ سے بن پڑے ملک کی خدمت کروں گا لیکن سیاست کا مجھے نہیں پتا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں ، کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیئے،
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان 4لوگوں میں سے تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کا سنگ بنیاد رکھا، ہم نے 25سے26سال سیاسی جدوجہد کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔
یہ پڑھیں : علی زیدی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








