عمران خان کی اپنی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ کیخلاف عدالت میں درخواست
لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ کی منسوخی کے لیئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔
عمران خان نے درخواست میں کمشنر، ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 18 مئی کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے۔ پولیس سمیت دیگر اداروں نے وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں : ندامت ہے عمران خان کیساتھ کھڑا رہا، ابرارالحق کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
درخواست کے مطابق سرچ وارنٹ جس مقدمے میں حاصل کیے، اس میں درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں ہے۔ درخواست گزار نے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کو سرچ وارنٹ کی اجازت دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 18 مئی کو جاری کئے گئے سرچ وارنٹ کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








