خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد ہوگئی
پشاور : پولیس رپورٹ میں تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیئے گئے ہیں، جس کے مطابق صوبے میں اب تک دو ہزار 788 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے صوبے بھر میں دہشتگردی کے مقدمات سمیت 100 سے زائد مقدمات درج کیے ہیں، جس میں ایک ہزار 70 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس کی بھاری نفری تاحال پرویز الہٰی کے گھر کے باہر موجود
دیگر مقدموں میں نشاندہی کے بعد ایک ہزار 239 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 3 ایم پی او کے تحت خیبر پختونخوا میں 479 افراد گرفتار ہیں۔
دہشتگری کے مقدمات میں سابق صوبائی وزراء و سابق اراکین اسمبلی بھی نامزد ہیں۔ خیبر پختونخوا سے ملٹری کورٹس میں چلنے والے کیسز میں نامزد 20 ملزمان میں سے 15 کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








