جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس : مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں
لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت جے آئی ٹیز جناح ہاؤس حملہ کیس کے مختلف مقدمات کی تفتیش کریں گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک جے آئی ٹی انوش مسعود کی سربراہی میں گلبرگ میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی۔ دو جے آئی ٹیز کی سربراہی ایس پی رضا تنویر کریں گے۔ رضا تنویر کی سربراہی میں جے آئی ٹیز مغلپورہ اور سرور روڈ تھانے میں درج مقدمات کی تفتیشں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد گرفتار
جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیسز کی تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹیز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








