بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا منظور

27 مئی, 2023 14:08

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفتیش کے لیے جیل سے طلبی کی استدعا کر دی۔

تفتیشی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کے تھانہ سرور روڈ مقدمہ میں جیل میں ہیں۔ ملزمہ سے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی تفتیش کی جانی ہے۔ ملزمہ کو جیل سے طلبی کا حکم جاری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظربندی کا نوٹیفیکیشن معطل، رہا کرنے کا حکم

جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان گرفتاری پر توڑ پھوڑ کرنے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے 29 مئی کو ملزمہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔