بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے، بڑے سرپرائز دوں گا: عمران خان

27 مئی, 2023 20:10

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے، بڑے سرپرائز دوں گا، الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا صحافیوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے نا اہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، گرفتار ہوا تو شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک معاملات دیکھیں گے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے، معیشت ہماری نگاہوں کے سامنے بکھر رہی ہے، فوج سے کوئی لڑائی نہیں، یہ فوج میری ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے، بڑے سرپرائز دوں گا، گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے آج وکلا کی میٹنگ بلائی، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں، پارٹی کیلئے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں، آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف سے منہ موڑلیا

ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی آئین کے مطابق کام کریں گے، الیکشن تحریک انصاف ہی جیتے گی، مجھے گرفتار، نااہل کرنے اور جان سے مارنے کی پلاننگ ہو چکی، سب کچھ پلاننگ کے تحت ہمارے خلاف کیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔