پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرنیوالے رہنماؤں کے جہانگیر ترین سے رابطے
لاہور: سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے لاہور میں مستقل ڈیرے، پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے پاکپتن کے سابق ایم این اے احمد شاہ گھگا کی ملاقات ہوئی، سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی نئی پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے نئی پارٹی کیلئے مختلف نام پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین گروپ کا پنجاب اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چھوڑنے والے مزید لوگ جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








