مذاکرات کیلئے عمران خان پہلے ذاتی حیثیت میں معافی مانگیں: شرجیل میمن
کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آج عمران خان مذاکرات کیلئے پاؤں پکڑ رہے ہیں، مذاکرات کیلئے عمران خان پہلے ذاتی حیثیت میں معافی مانگیں۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران کہتا تھا مرجاؤں گا ڈاکوؤں سے مذاکرات نہیں کروں گا، وہی لوگ اقتدار میں ہیں اب مذاکرات کی منتیں کیوں ہورہی ہیں، اب کیوں عمران نیازی مذاکرات کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں، عمران خان نے مذاکرات کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی میں جن کے نام شامل ہیں وہ لوگ تو روپوش ہیں، مذاکرات کیلئے عمران خان پہلے ذاتی حیثیت میں معافی مانگیں، آپ لوگوں نے عوام، املاک اور اداروں کو نقصان پہنچایا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کی کوئی پرواہ نہیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے روپوش ہونے والوں کو ڈھونڈ رہے ہیں، شرپسند حملہ آوروں کی تصاویر آچکی ہیں، عمران خان کو خصوصی طور پر ریلیف دیا جارہا ہے، امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملہ کرنیوالوں کو 18 سال کی سزا ہوئی، مسجد نبویﷺ کے واقعے پر بھی عمران خان نے کوئی مذمت نہیں کی، عمران خان بیرون ملک لابنگ کرکے اپنے لئے مدد مانگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران نے خود کو سیاسی رہنماؤں سے ہٹاکر دہشتگردوں کی لسٹ میں شامل کرادیا: ناصر حسین
ان کا کہنا تھا کہ ملکی املاک اوریادگار شہدا پر حملہ کرنے والوں کو کیسے معاف کردیں؟، عمران خان اقتدار کی لالچ میں لوگوں کو استعمال کررہا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہورہی، کیا ہم ملکی اداروں پر ہونے والے حملوں کو بھول جائیں؟، آج عمران خان مذاکرات کیلئے پاؤں پکڑ رہے ہیں، عمران خان کو تمام کیسز میں این آراو چاہیے، عمران خان اپنی فیملی کیلئے این آر او مانگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران کا نام فوری طور پر اسٹاپ لسٹ میں ڈالا تاکہ یہ فرار نہ ہو، کھیل ختم ہونے جارہا ہے تو اب آپ حکومتوں کی منت کررہے ہیں، بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں عمران خان پہلے شہدا کی فیملیز سے معافی مانگیں، ہمارے اداروں نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے، عدالت نے حکومتوں کے ہاتھ باندھ دیے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








