عمران نے خود کو سیاسی رہنماؤں سے ہٹاکر دہشتگردوں کی لسٹ میں شامل کرادیا: ناصر حسین
کراچی: ناصر حسین کا کہنا ہے کہ عمران نے خود کو سیاسی رہنماؤں سے ہٹاکر دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرادیا، ملک دہشت گردوں سے کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، اب ایک اور سہی۔
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست بھی کولہو کے بیل کی طرح گول گول گھوم رہی ہے، منزل معلوم نہیں، نظر کچھ آ نہیں رہا، عمران اقتدار کیلئے مذاکرات چاہتا ہے، مذاکراتی کمیٹی میں ان لوگوں کو شامل کیا جو ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو عمران خان کو ریڈ لائن سمجھتے تھے، اب وہ انہیں بدنما داغ سمجھتے ہیں : شرجیل میمن
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حلیم عادل ، مراد سعید اور پرویز خٹک کو مذاکرات کی ذمہ داری سونپی، ڈوبتی کشتی سے تو سب چھلانگ لگا کر اتر گئے، کشتی چلانا عمران کے بس کی بات نہیں، عمران خان کو چاہیے خود سے مذاکرات کرکے تعین کرے کہ اب کہاں کھڑا ہوں، کیا عمران اب اس پوزیشن میں ہے کہ ان کے ساتھ حکومت مذاکرات کرے؟۔
انہوں نے کہا کہ عمران نے خود کو سیاسی رہنماؤں سے ہٹاکر دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرادیا، ملک دہشت گردوں سے کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، اب ایک اور سہی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








